layyah
پیر, اکتوبر 5, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ کے 55 اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز سے نواز دیا گیا پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 5, 2026
in لیہ
0
لیہ کے 55 اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز سے نواز دیا گیا پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم

لیہ: محکمہ تعلیم لیہ کے زیر اہتمام سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب بہادر ڈیجیٹل لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 55 نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور تھے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالحفیظ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گل شیر، میڈم رخسانہ، طارق جاوید، اے ای اوز، سکول سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ارشاد کھوکھر نے انجام دیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی فکری اور اخلاقی بنیاد مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اساتذہ اپنے علم، تجربے اور کردار کے ذریعے نئی نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں ذمہ دار شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم عبدالحفیظ نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ایک مثبت روایت ہے۔ حکومت پنجاب کا مقصد اساتذہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی اور اخلاقی تربیت میں بھی اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، جبکہ بہترین کارکردگی کا اعتراف تعلیمی شعبے میں مزید بہتری کی راہ ہموار کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 پرائمری، 15 ایلیمنٹری اور 23 سیکنڈری اساتذہ میں ہیرو ٹیچر ایوارڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

Tags: #EducationLayyahHeroTeacherAward #layyahlayyahtvTeachersDay #
Previous Post

نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان سنبل انتقال کر گئے

Next Post

لیہ: طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی ہیلمٹ کا استعمال، ڈرائیونگ لائسنس، اوور سپیڈ اور ون ویلنگ سے اجتناب پر خصوصی بریفنگ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ: طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی ہیلمٹ کا استعمال، ڈرائیونگ لائسنس، اوور سپیڈ اور ون ویلنگ سے اجتناب پر خصوصی بریفنگ

لیہ: طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی ہیلمٹ کا استعمال، ڈرائیونگ لائسنس، اوور سپیڈ اور ون ویلنگ سے اجتناب پر خصوصی بریفنگ

اکتوبر 5, 2026
لیہ کے 55 اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز سے نواز دیا گیا پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم

لیہ کے 55 اساتذہ کو ہیرو ٹیچر ایوارڈز سے نواز دیا گیا پرفارمنس ایکسیلینس ایوارڈ تقریب، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم

اکتوبر 5, 2026
نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان سنبل انتقال کر گئے

نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان سنبل انتقال کر گئے

اکتوبر 5, 2026
مریم نواز شریف اور پنجاب کا گلابی خزانہ

مریم نواز شریف اور پنجاب کا گلابی خزانہ

اکتوبر 5, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، جامع سروے اور آن گراؤنڈ معائنہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی غیر قانونی سکیمیں فوری سیل کرنے، رجسٹرڈ کالونیوں میں ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026
لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: چوبارہ میں سہولت بازار کے قیام کے لیے اقدامات تیز، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اکتوبر 3, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024