layyah
ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 19, 2026
in لیہ
0
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع لیہ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید بھٹی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابوبکر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار علی حیدری، سی ای او تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر سجاد احمد، ڈی ای او تعلیم گل شیر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے قائم گرلز اور بوائز کے علیحدہ امتحانی ہالز، امیدواروں کی آمد و داخلے کے انتظامات، ڈیوٹی پر مامور عملے کی تربیت، موبائل فون کلیکشن، بائیومیٹرک تصدیق، جیمرز، سکیورٹی، ریسکیو اور محکمہ صحت کے کاؤنٹرز سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ علامتی موک ایکسرسائز کے حوالے سے مختلف محکموں کی تیاری اور ذمہ داریوں کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو محفوظ، پرسکون اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے بجلی، پینے کے پانی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے موقع پر امتحانی مرکز اور اس کے اطراف فول پروف سکیورٹی، امیدواروں کی چیکنگ، پولیس نفری کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے پولیس دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے گی۔

Tags: #LayyahAdministration#MDCATEducation #layyahlayyahtv
Previous Post

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

Next Post

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

Next Post
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026
لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

لیہ: بٹیر کے غیر قانونی شکار کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 شکار سیٹ اپ، جال، بیٹریاں اور سپیکر قبضے میں لے لیے گئے

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024