لیہ:جھورر پمپ، کوٹ سلطان کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو رکشوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے میں وقاص نامی شخص کے جبڑے میں فریکچر اور متعدد زخم آئے، جبکہ دیگر تین افراد کے سر پر چوٹیں اور کٹ کے زخم آئے۔ریسکیو اہلکاروں نے چاروں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید طبی علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا۔







