لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی کی جانب سے بھاگل اڈا، چوک اعظم روڈ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کے دوران مرد و خواتین شہریوں نے پولیس سے متعلق اپنے مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ ڈی پی او حسن جاوید بھٹی نے سائلین کی درخواستوں پر موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل جلد از جلد میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیے۔ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پولیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی چوبارہ، ایس ایچ او چوک اعظم، دیگر پولیس افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔






