layyah
پیر, ستمبر 21, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 20, 2026
in صحت و غذا, علاقائی خبریں, لیہ
0

لیہ: یونیورسٹی آف لیہ حافظ آباد کیمپس میں ضلع لیہ میں پہلی مرتبہ ایم ڈی کیٹ امتحان خوش اسلوبی، پرامن اور بہترین انتظامات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے امتحانی مرکز کا دورہ کرکے امتحانی عمل اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر،اے ڈی سی محمد اویس سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام محی الدین، سی ای او تعلیم ڈاکٹر محمد قیوم، ڈی ای او گل شیر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات، امیدواروں کی سہولت کے لیے قائم کاؤنٹرز، پارکنگ، ٹریفک، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بائیومیٹرک تصدیق، موبائل فون جمع کرانے کے کاؤنٹرز، جیمرز اور امتحانی مرکز میں ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے دوران امیدواروں کو پرسکون، محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں نے مربوط انداز میں فرائض انجام دیے اور تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی عمل کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، پارکنگ، بجلی، پینے کے پانی اور طبی سہولیات سمیت تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ امیدواروں کے ساتھ آنے والے والدین اور عزیزوں کے لیے بھی بیٹھنے، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ کھانے پینے سمیت ضروری اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی۔ ایم ڈی کیٹ کے موقع پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، 8 موٹر بائیکس اور ایک فائر وہیکل سمیت 20 اہلکار تعینات رہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر سجاد کی نگرانی میں امدادی ٹیموں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرائض انجام دیے۔ محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا جبکہ فوڈ اتھارٹی نے بھی امتحانی مرکز پر کیمپ قائم کرکے اشیائے خورونوش کے معیار کی نگرانی کی۔ سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ایم ڈی کیٹ کے موقع پر پولیس، ایلیٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے 250 افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات پر مامور رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ایم ڈی کیٹ کا امتحانی عمل منظم اور پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے بہترین انتظامات پر تمام متعلقہ افسران کو شاباش دی۔

Tags: #MDCATLayyahNews #LayyahPolice #layyahtvMDCAT2026 #
Previous Post

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

Please login to join discussion

تازہ ترین

ستمبر 20, 2026
بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

بھاگل اڈا چوک اعظم روڈ پر ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

ستمبر 19, 2026
لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

لیہ: ضلع میں پہلی بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

لیہ: کوٹ سلطان کے قریب دو رکشوں میں تصادم، 4 افراد زخمی

ستمبر 19, 2026
پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

پیر جگی شریف: گھریلو تنازع پر بہو کا مبینہ تیزاب حملہ، ساس کا چہرہ 50 فیصد جھلس گیا

ستمبر 19, 2026
لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

لیہ: جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر شروع، منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز, ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار اور مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ستمبر 18, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024