google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لَیَّہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل سکریننگ کیمپ قائم، ڈی سی آصف علی ڈوگر نے افتتاح کر دیا، ڈی ایچ کیو سمیت مختلف مراکز پر مفت طبی ٹیسٹ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم، شہریوں کو بھرپور استفادے کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مئی 14, 2026
in صحت و غذا, لیہ
0
لَیَّہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل سکریننگ کیمپ قائم، ڈی سی آصف علی ڈوگر نے افتتاح کر دیا،  ڈی ایچ کیو سمیت مختلف مراکز پر مفت طبی ٹیسٹ، تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم، شہریوں کو بھرپور استفادے کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ضلع لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل سکریننگ کیمپ قائم کر دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام قائم سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد حیات سندھو اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے رجسٹریشن کیمپ سمیت مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر اور سابق صوبائی وزیر نے خود بھی رجسٹریشن کروا کر مختلف ٹیسٹ کروائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ون ونڈو سہولت پر مشتمل سپیشل سکریننگ کیمپ قائم کیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن، تشخیص، علاج اور رہنمائی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام “صحت مند پنجاب” وژن کی جانب ایک اہم اور انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ تین روزہ سکریننگ کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی صحت کے مفت ٹیسٹ ضرور کروائیں۔ سابق صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سپیشل سکریننگ کیمپ عوامی فلاح کا بہترین اقدام ہے، جہاں ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین مفت طبی معائنہ اور ٹیسٹ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیہ میں صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ سکریننگ کیمپ کا ریکارڈ محفوظ ہونے سے مستقبل میں بہتر طبی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے بتایا کہ سپیشل سکریننگ کیمپ 16 مئی تک ڈی ایچ کیو ہسپتال، تمام ٹی ایچ کیوز، مریم نواز ہسپتال لدھانہ، 110 ٹی ڈی اے، اور مریم نواز ہیلتھ کلینکس جھرکل، رفیق آباد اور 151 ٹی ڈی اے میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپوں میں ہیپاٹائٹس، ایڈز، ٹی بی، شوگر، بچوں کی صحت و ویکسینیشن، پھیپھڑوں کی بیماریوں، غذائیت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق سکریننگ، تشخیص، علاج اور آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کی اخبری سرخی بنا دو

Tags: ceo health newscm punjab newsCMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newslayyah newslayyah tvpunjab govt news
Previous Post

ایم ایم روڈ پر تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، 7 افراد زخمی،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا۔۔

Next Post

لَیَّہ: مدرسہ اشرف المدارس میں ٹریفک ایجوکیشن و روڈ سیفٹی لیکچر کا انعقاد ٹریفک پولیس کی طلبہ و اساتذہ کو قوانین، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور محفوظ ڈرائیونگ بارے آگاہی، “ٹریفک ایمبیسیڈر” بننے کی ترغیب

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024