لیہ23 اگست ( لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل کروڑ ڈاکٹر سعادت علی شاہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ کا معائنہ کیا ۔انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی وارڈ،گائنی وارڈ،چلڈرن وارڈ اور فارمیسی میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،عملے کی کارکردگی کو سراہا اوراور آنے مریضوں کو مزید بہتر سے بہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔