layyah
بدھ, ستمبر 30, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
ستمبر 29, 2026
in لیہ
0
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ :ڈیرہ غازی خان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوٹ سلطان کی ہونہار طالبات کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی تھے۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری پریس کلب ناصر حسین بریال، سینئر نائب صدر سجاد منجوٹھہ ، نائب صدر نور یزدانی سمیت کالج کی پرنسپل نازیہ شاد اور اساتذہ نے شرکت کی ۔ کالج کی ہونہار طالبہ ارفع مریم نے 1200 میں سے 1164 نمبر حاصل کر کے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں پہلی جبکہ طوبیٰ ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف ادارے بلکہ علاقے ، شہر اور ضلع کا نام بھی روشن کیا ۔ اس شاندار کامیابی پر طالبات کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل نازیہ شاد نے کہا کہ طالبات کی یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت ، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنا ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تقریباً پانچ سال سے کالج میں بطور پرنسپل جبکہ مجموعی طور پر گیارہ سال سے اس ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ اس وقت کالج میں تقریباً پندرہ سو طالبات زیرِ تعلیم ہیں ، جنہیں معیاری تعلیم کی فراہمی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔ قبل ازیں 2025 کے سالانہ رزلٹ میں بھی ادارے کی طالبہ رابعہ بصری نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب کوٹ سلطان سید عابد حسین فاروقی نے کہا کہ طالبات کی نمایاں کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت ، لگن اور معیاری تعلیم اور رہنمائی سے کامیابی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات نہ صرف اپنے والدین بلکہ اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہیں ۔ ایسی ہونہار طالبات کی حوصلہ افزائی سے دیگر طالبات کو بھی آگے بڑھنے اور اعلیٰ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کا جذبہ ملتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر طالبات کی شاندار تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

Tags: #DGKhanBoardEducation #KotSultan #layyahlayyahtv
Previous Post

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

Next Post

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

Next Post
چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

Please login to join discussion

تازہ ترین

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

چوکی ڈلو: لیہ کے ریگستان میں انگریز دور کی ایک بھولی بسری جیل

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ارفع مریم کی ڈی جی خان بورڈ میں پہلی، طوبیٰ ندیم کی تیسری پوزیشن، گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ سلطان میں تقریب

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ فٹبال لیگ کی تیاریاں تیز، ڈی سی آصف علی ڈوگر کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور حقِ رائے دہی سے متعلق آگاہی تقریب، طالبات کو انتخابی عمل بارے بریفنگ

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی جانب پیش رفت، اے سی زوہیب کریم کا مجوزہ سائٹ کا دورہ، انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

ستمبر 29, 2026
اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

اے سی چوبارہ ذوالفقار صابر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات سنیں، فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری

ستمبر 29, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024