اسلام آباد22اگست (لیہ ٹی وی)وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ،ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو،وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمان بھیملاقات میں شریک تھے۔