پشاور23 اگست (لیہ ٹی وی)تھانہ بھانہ ماڑی پولیس پشاورکی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار، 20 عدد قیمتی موبائل فونز، مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدکرلیا گیا ۔ایس پی سٹی پشاوراحسان شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان یکہ توت کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق منظم راہزن اور سنیچرز گروہ سے ہے۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔