layyah
اتوار, دسمبر 14, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس میں جائیداد تنازعات کی 17 درخواستیں نمٹا دی گئیں، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا، 12 کنال اراضی واگزار کرنے کا حکم

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 6, 2025
in لیہ
0
ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کا مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کا دورہ، 96 فیصد کام مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہسپتال کی استعداد 200 سے بڑھا کر 315 بیڈ کردی گئی، منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں جائیداد کے تنازعات اور قبضہ واگزاری سے متعلق 17 درخواستیں سنیں گئیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان، محبوب اقبال ہنجرا، ڈی ایس پیز عمران خورشید، محمد کلیم، عبدالرزاق اور متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو فیض الٰہی کی دو درخواستوں پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اشفاق حسین، احسن نبی، عتیق ربانی کی درخواست پر سوموار تک رپورٹ طلب کر لی جبکہ غزالہ وحید کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی کورٹ میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں محمد عمران کی 12 کنال اراضی کا قبضہ واگزار کروانے کی ہدایت کی گئی۔ کمیٹی میں ذکیہ بی بی، حاجرہ بی بی، محمد رفیق کے کیس حل کرنے کی بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ کمیٹی میں سفرا مائی، مجید کا کیس فائل کر دیا گیا جبکہ دل میر غضنفر حسین اور صوفی پرویز کے کیسز اگلی میٹنگ تک ملتوی کر دئے گئے جبکہ نیاز حسین کی درخواست پر گلی کے قبضہ کی واگزاری کے لئے پیرا فورس کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب تحفظ غیر منقولہ جائیداد کے آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ یتیموں، بیواؤں اور بے بس افراد کی ملکیتی رقبہ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ غیر قانونی قابضین رضا کارانہ طور پر قبضوں سے دستبردار ہو جائیں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر قانونی تقاضے پورے کر کے فورم پر پیش کئے جائیں تاکہ درخواست گزاروں کی موقع پر داد رسی ہو سکے

Tags: dc layyah news
Previous Post

ڈپٹی کمشنر لیہ کی شہریوں سے کھلی کچہری میں ملاقات، مسائل کے فوری حل کی ہدایات، ضلعی دفاتر عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، شکایات کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: آصف علی ڈوگر

Next Post

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان متحرک،3 پٹرول پمپ سیل،4میرج ہالوں کا معائنہ

Next Post
اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان متحرک،3 پٹرول پمپ سیل،4میرج ہالوں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان متحرک،3 پٹرول پمپ سیل،4میرج ہالوں کا معائنہ

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024