لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر لیہ اصف علی ڈوگر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے مسائل سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرشہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اوراُن کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نےاس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہےاور ضلعی دفاتر کے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ کسی بھی محکمے کی جانب سے شکایات کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کے مسائل فوری، شفاف اور مؤثر انداز میں حل کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

