لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگرنے زیر تعمیر جنرل( مدر اینڈ چائلڈ کیئر) ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسحاق کھیرانی ،ڈاکٹریونس کلیہ ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ،ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کو متعلقہ حکام نے ہسپتال بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرکہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو مفت اور معیاری علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہےجنرل ہسپتال علاقہ کے لئے بہت بڑی اور ضروری سہولت ہےحکومت پنجاب نے اس کی کپیسٹی دو سو سے بڑھا کر 315 بستر کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل ہسپتال کا 96 فی صد کام مکمل ہو چکا ہےہسپتال کی تکمیل کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جنرل ہسپتال میں بہترین طریقہ سے شجر کاری کی جائےجنرل ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو دور دراز کے سفر کی صعوبتیں نہیں اٹھانا پڑیں گی۔

