لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ضلع بھر میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران کو مانیٹرنگ کی سخت ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے لیہ سٹی میں 4 میرج ہالوں کا معائنہ کیا اور ون ڈش کے سلسلہ میں کچن کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ون ڈش کی اجازت دی گئی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع بھر میں دس پیٹرول پمپوں کا بھی معائنہ کیا اور این او سی و کےـفارم کی عدم دستیابی پر 3 پٹرول پمپس سیل کر دئے۔

