google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
بدھ, جولائی 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کیلئے 10 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر،پنجاب کے 6 ڈویژنز موزوں قرار، کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے مالی اعانت دی جائے گی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 16, 2025
in زراعت
0
کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کیلئے 10 لاکھ ایکڑ کا ہدف مقرر،پنجاب کے 6 ڈویژنز موزوں قرار، کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے مالی اعانت دی جائے گی

ملتان(لیہ ٹی وی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت ملتان میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے مرتب کردہ حکمت عملی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے۔ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پنجاب کے6ڈویژن کو موزوں قرار دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے 10لاکھ ایکڑ رقبہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کا وقت 15 فروری سے 31 مارچ ہے ۔کپاس کی اگیتی کاشت پر 25 ہزار روپے مالی اعانت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے واضح کیا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے تمام متعلقہ افسران وعملہ کو اہداف تفویض کر دیے گئے ہیں اور ہدف کے حصول کیلئے فیلڈ میں متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کپاس کی اگیتی کاشت سے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔کپاس کی مہم کامیاب بنانے کیلئے ڈویژنل،ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پرکاٹن مینجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں-اس کے علاوہ مارکیٹوں میں معیاری زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب رانا شبیر احمد خان،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ،ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں،ڈاکٹر عامر رسول۔ڈاکٹر ساجد الرحمان،عبدالقیوم،کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی،ڈاکٹر آصف علی،صدرکسان اتحاد خالد کھوکھر اور ڈاکٹر محمداقبال بندیشہ سمیت دیگر افسران و سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ملتان میں زیر تعمیر ماڈل ایگریکلچر مال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نےماڈل ایگریکلچر مال کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے ماڈل ایگریکلچر مال کے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ماڈل ایگریکلچر مال صرف منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہی تعمیر کیا جائے-سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو جلد تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ بلڈنگ کے افسران نے سیکرٹری زراعت پنجاب کو بتایا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کا ملحقہ ایریا جدید زرعی ٹیکنالوجی کا عملی نمونہ ہوگا۔

Tags: Agriculture news in pakistanislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newspakistan news
Previous Post

سائبانِ فیض کالونی پارک آوارہ کتوں کی پناہ گاہ بن گیا، عوام کو کاٹنے کا خطرہ

Next Post

لیہ: کرپشن برداشت نہیں! دو ٹریفک وارڈنز کرپشن میں ملوث ہونے پر برطرف

Next Post

لیہ: کرپشن برداشت نہیں! دو ٹریفک وارڈنز کرپشن میں ملوث ہونے پر برطرف

Please login to join discussion

تازہ ترین

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

احد ای کامرس سکینڈل: معطل پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہوگئی، پی ایس او سب انسپکٹر اور کانسٹیبل معطل، دو اہلکار پہلے ہی گرفتار

جولائی 21, 2026
نواز شریف کا آزاد کشمیر جلسہ، ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، 10 گرین بسیں اور 15 موبائل ہسپتال فراہم کرنے کا وعدہ عوام نے اعتماد کیا تو آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر ترقیاتی اقدامات کریں گے، موٹروے طرز کی شاہراہوں اور جدید انفراسٹرکچر پر کام کا اعلان

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

کمشنر ڈی جی خان کا مریم نواز ہیلتھ کلینک سمرا نشیب کا اچانک دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

جولائی 21, 2026
کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

کمشنر ڈی جی خان کا مون سون شجرکاری مہم میں پودا لگانے کا آغاز، شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل

جولائی 21, 2026
کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

کوئٹہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش، خاندان میں خوشی کی لہر

جولائی 21, 2026
لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

لَیَّہ: لبِ نیلم تا ریلوے پھاٹک بہرام روڈ پر نہری پانی پھیل گیا، شہری پریشان

جولائی 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024