لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)سائبان فیض کالونی پارک آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں درجنوں کتے آزادانہ گھومتے اور آرام کرتے نظر آتے ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ ان آوارہ کتوں کے کاٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پارک سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔