layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب بابر علاؤالدین کا لیہ دورہ، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی، عوامی فلاحی سکیموں پر عملدرآمد جاری

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 29, 2025
in پاکستان, لیہ
0
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب بابر علاؤالدین کا لیہ دورہ، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی یقین دہانی، عوامی فلاحی سکیموں پر عملدرآمد جاری


لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف صوبہ خصوصاً جنوبی پنجا ب کی تعمیروترقی پر فوکس کیے ہوئے ہیں ۔ضلع میں جاری اور نئے تعمیراتی منصوبوں کو بلاتفریق مکمل کروایاجائے گا۔ یونیورسٹی آف لیہ ،جنرل ہسپتال ،ایم ایم روڈ اور لیہ تونسہ پل جیسے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔وزیراعلی پنجاب کے انقلابی منصوبوں کسان کارڈ،لائیوسٹاک کارڈ،ہمت کارڈ،دھی رانی پروگرام،گرین ٹریکٹرسکیم،ہونہار سکالرشپ پروگرام،ای بائیکس،لیپ ٹاپ،پنجاب سوشواکنامک رجسٹری سے حقیقی عوامی خدمت کا سفر شروع کیاگیا ہے ۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں ضلع میں وزیراعلی انیشیٹوزپر عملدرآمد اور تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرامیربیدار،وائس چانسلر یونیورسٹی آف لیہ ڈاکٹرابوبکرزبیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمدشاہدملک،شبیراحمدڈوگر، ڈائریکٹرآپریشن میجر(ر)نویداسلم، کورڈی نیٹرعمرفاروق بھٹی،پی ایس او عبدالجبار بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر زحار ث حمیدخان،نور محمد،ثناءاللہ ہنجرا اور ضلع بھر کے ضلعی محکموں کے افسران موجودتھے۔چیئرپرسن بابرعلاؤالدین نے کہاکہ گڈگورننس اور بہترانتظامی امور سے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو رہنمائی فراہم کرنے کے علاوہ ان کے مسائل ان کی دہلیزپر حل کریں۔چیئرپرسن نے کہاکہ تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایاجائے تاہم ریڑھی بان حضرات کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اور ان کی اشیاءکو ہرگز ضائع نہ کیاجائے۔چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ سبزی منڈی سیوریج سکیم ، چوبارہ میں بوائز ہایئرسکینڈری سکول،ہریونین کونسل میں کھیل کے میدان اور خصوصاً سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی سکیمیںاے ڈی پی میں شامل کی جائیں ۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں25بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے اجلاس میں بتایاگیا کہ عوام کو رمضان پیکج سے مستفید کرنے کے لیے پی ایس ای آر کے ذریعے ضلع میں ابتک 1لاکھ سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے ۔اجلاس میں بتایاگیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پراشیاءخورد نوش کی فراہمی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی، مارکیٹوںکامعائنہ کررہے ہیں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے بھی عائد کیے جارہے ہیں جبکہ ضلع میں ستھرا پنجاب مہم پر عمل درآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیادپر کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کا سلسلہ جاری ہے ،چیئر پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری دو روزہ دورہ پر لیہ پہنچنے پرڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے چیئرپرسن کو ڈی سی کمپلیکس پہنچنے پرخوش آمدیدکہا۔چیئرپرسن بابرعلاو الدین نے اس موقع پرڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت یادگاری پودا لگایا۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

چوک اعظم میں ٹرانسپورٹرز کے دو گروپوں میں تصادم، 8فراد زخمی

Next Post

ضلع لیہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل مسلم لیگ ن ہی کرے گی، بابر علاؤالدین لیہ کو ڈویژن بنانے، میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچائی جائیں گی،لیہ تونسہ پل، ایم ایم روڈ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان

Next Post
ضلع لیہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل مسلم لیگ ن ہی کرے گی، بابر علاؤالدین                                                     لیہ کو ڈویژن بنانے، میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچائی جائیں گی،لیہ تونسہ پل، ایم ایم روڈ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان

ضلع لیہ میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل مسلم لیگ ن ہی کرے گی، بابر علاؤالدین لیہ کو ڈویژن بنانے، میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کے قیام کی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچائی جائیں گی،لیہ تونسہ پل، ایم ایم روڈ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور دریائی کٹاؤ روکنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024