layyah
منگل, ستمبر 22, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

سرائیکی وسیب سے وانجھ کیوں؟

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
جنوری 18, 2025
in کالم
0
سرائیکی وسیب سے وانجھ کیوں؟

تحریر:پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

وادی سندھ کے ایک بڑے حصے پر سرائیکی وسیب واقع ھے ،اس خطے کی قدیم اور بزرگ زبان سرائیکی ھی ھے جو چاروں صوبوں میں بولی اور سمجھی جاتی ھے۔اس زبان میں یہاں کی تہذیب و ثقافت کے احوال اور بڑا علمی ورثہ موجود ھے۔لوک شعر وادب ھو یا پھر صوفیانہ افکار ؛ تمام اس زبان کو ایک وقار بخشتے ھیں۔زبان،تہذیب و ثقافت ،معدنی وسائل،زراعت ،وائلڈ لائف،لائیوسٹاک اور ھیومن وسائل میں یہ وسیب پورے ملک سے جدا اپنا تشخص رکھتا ھے۔ابادی کے لحاظ سے بھی اس کی نمایاں حثییت ھے۔لیکن اس خطے کو معاشی اور سیاسی دونوں حوالوں سے ھمیشہ محروم رکھا گیا ھے۔جس ھی شعبے کی جانب نگاہ دوڑایں مایوسیاں اور محرومیاں دکھائی دیں گی۔یہاں پر بے جوڑ اضلاع اور ڈویژن دکھائی دیں گے,اسی پس منظر میں ھم۔نے تھل ڈویژن کا تصور دیا تھا جو اب۔لیہ ڈویژن تک ان پہنچا ھے۔اپر پنجاب سے مسلط کی گئی انتظامیہ یہاں کے مسائل اور دکھوں سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔یہاں کے تعلیمی ادارے فیکلیٹیز اور سربراہوں سے خالی پڑے رھتے ھیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں ملتے،ارمی میں یہاں کے نوجوانوں کو خال خال کمیشن ملتا ھے بس یہاں کا نوجوان لانس نائیک تک ھی محدود رہتا ھے۔مواصلات کا نظام پس ماندگی کا منظر پیش کرتا نظر اتا ھے۔ایک لمبے عرصے تک بار بار کے مطالبے کے بعد نشتر گھاٹ اور ہیڈ محمد والا بنا۔لیہ تونسہ پل ایک مذاق سے زیادہ نہیں،نہ اس کی ڈائریکشن صحیح ھے اور نہ اس کی تکمیل کے کوئی چانس نظر اتے ھیں۔کبھی بجٹ میں اس کے فنڈز نہیں رکھے جاتے تو کبھی اس کے ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔یہاں کے اکثر تعمیری منصوبے مہمل ،لایعنی یا غیر منطقی ھوتے ھیں یا پھر سالہاسال ادھورے پڑے رھتے ھیں۔اس کی ایک مثال تو ایم ایم روڈ کی بھی دی جاسکتی ھے۔کام ھوتے ھوتے فتح پور کے قریب درمیان میں ادھورہ چھوڑ دیا گیا تین برس کے بعد اب سنا ھے کہ بقیہ کام کے کوئی ٹینڈر لگے ھیں۔یہ ایک مثال نہیں اس طرح کی سیکڑوں مثالیں اور بھی دی جاسکتیں ھیں ،دریائے سندھ کی تباہ کاریاں ان کے سوا ھیں۔یہاں انڈسٹری نہ ھونے کے برابر ھے جس سے بے روز گاری روزافزوں بڑھ رھی ھے۔یوتھ میں غیریقینی کے احساسات بڑھ رھے ھیں۔پنجاب میں پانچ دہائیوں سے مخصوص مائنڈ سیٹ کی حکومتیں بن رہی ہیں وہ بوجہ سرائیکی وسیب کی جانب اپنی توجہ مبذول نہیں کرتیں،مقتدرہ شعوری طور پر پنجاب میں پی پی پی کی حکومت بننے کے لیے سازشیانہ منصوبہ بندی سے اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتی ا رہی ھے اور بقول ڈاکٹر اشو لال: سرائیکیوں کا اخری مورچہ پاکستان پیپلزپارٹی ھی ھے۔پی پی پی کی عرصہ دراز تک پنجاب کی حکومت سے باہر رہنے سے یہاں کی محرومیاں بڑھی ھیں۔پی پی پی کے اولین عہد میں یہاں کئی جامعات،میڈیکل کالجز ،انڈس ہائی وے اور دیگر شعبوں میں ترقی ھوئی۔سیاسی اور معاشی محرومیوں نے یہاں کی دانش کو اب احتجاج اور مزاحمت کرنے پر مجبور کر دیا ھے اب عام آدمی بھی سراپا احتجاج اور سوال بن رہا ھے،بہت عرصے تک تو سرائیکی ایشو کو لسانی عصبیت کہہ کہہ کر نظر انداز کیا جاتا رہا مگر اب شعور کی سطح بلند ھونے سے پتا چلا کہ یہ مسلہ لسانی نہیں انسانی ھے۔اس خطے کے دکھ کسی اور رخ پر جا سکتے ھیں اگر وادی سندھ کے اس اھم ترین خطے کو مزید نظر انداز کیا گیا تو ھماری معیشت،تہذیب و ثقافت اور سیاست کو مزید نقصان بھی پہنچ سکتا ھے کیونکہ اس خطے کو سیاسی شناخت دینے ھی سے ملک میں سیاسی اور معاشی توازن ا سکتا ھے۔اب بڑے پنجاب کو سمارٹ کرنا ھی پڑے گا،ورنہ یہ سوال گراس روٹ لیول پر ا ھی جائے گا کہ اخر سرائیکی وسیب کے ساتھ "وانجھ”کیوں؟اور جس دن عام آدمی نے اس تلخ حقیقت کا اظہار کرنا شروع کر دیا اسی دن سے حکومتی ایوانوں میں ارتعاش انا شروع ھو جائے گا۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

ڈاکٹر مہر عبدالحق ۔۔۔۔شخصیت اور فن۔۔ایک تجزیاتی مطالعہ

Next Post

منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، چرس اور پسٹل برآمد

Next Post
منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، چرس اور پسٹل برآمد

منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، چرس اور پسٹل برآمد

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا ڈپٹی کمشنر کا دورہ، مستقل حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بستی کنجال میں 10 سٹڈ بند زیر تعمیر، پانی کا رخ موڑنے کے لیے بیلے کو کیونٹ لگانے کی تجویز زیر غور، بھکر سے لیہ تک حفاظتی بند کی تعمیر کی تجویز بھی اعلیٰ حکام کو ارسال

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: کالج روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن، سڑک اور فٹ پاتھ کلیئر کرا دیے گئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر کارروائی، دکاندار مقررہ حدود میں سامان رکھیں، شبیر احمد ڈوگر

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ: اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر محمد اویس سرور کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کے احکامات شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے، درخواستوں پر بلا تاخیر قانون و میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے، محمد اویس سرور

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کا مختلف پٹرولنگ پوسٹس کا دورہ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت پبلک ٹرانسپورٹ میں QR Panic Button کی تنصیب، اوورلوڈنگ، تیز رفتاری، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم

ستمبر 22, 2026
لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

لیہ کی عارفہ مریم نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی 1200 میں سے 1164 نمبر، پری میڈیکل گروپ طالبات میں بھی اول؛ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی عارفہ مریم، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد

ستمبر 22, 2026
کروڑ لعل عیسن میں سموگ کنٹرول مہم، کسانوں کی آگاہی ریلی

تھل کو نخلستان میں بدلنے کی جانب اہم قدم، چوبارہ میں 20 ایکڑ کھجور فارم کا افتتاح

ستمبر 21, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024