لیہ: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ خرم شہزاد خان میرانی اور سول جج لیہ آصف اقبال نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل محمدمدثر خان ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عرفان علی چھینہ موجودتھے۔ججز نے اندرون جیل ہسپتال ، کچن اسیران ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول، بارکس،صفائی و ستھرائی،سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا اور معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے