لیہ:ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ ڈاکٹرراشد عباس نے کہاہے اساتذہ کے ہارڈشپ تبادلہ جات کے تحت ہسپتال میں میڈیکل کے لیے اپلائی کرنے والے اساتذہ کی ویری فیکیشن کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل کی جانچ پڑتال سینئرڈاکٹرزپر مشتمل کمیٹی کررہی ہے جس میں میرٹ کے مطابق فیصلہ کیاجارہاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام معاملات کی نگرانی وہ خود کررہے ہیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں کی جائے گی ایس اوپیز کے مطابق میڈیکل ویری فیکیشن کی جائے گی