لیہ:ضلع میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ ماحولیات کی طرف سے شجرکاری کی جارہی ہے ۔ انسپکٹرماحولیات محمد ذوالقرنین نے طلبہ،بچوں،کھلاڑیوں کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس اور فٹ بال گراونڈ میں 500لگائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت شجرکاری مہم کے لیے محکمہ ماحولیات بھی سرگرم عمل ہے ڈپٹی کمشنرامیرابیدار کی نگرانی میں پودے لگانے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ اپنی سرزمین کو سرسبز وشاداب بنایاجاسکے۔