لیہ:ضلع لیہ میں میاواکی شجرکاری کی تیاریاں مکمل ۔ 16اگست کو میاواکی شجرکاری کی جائے گی۔اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، اسسٹنٹ کمشنرز حارث حمید خان ، انعم اکرم،ڈی ایس پی محمد اشرف ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،ڈی ایف او افتخار سہو ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ذوالفقار حیدری ، سی ای اوز شوکت علی شیروانی، ڈی او سپورٹس امتیاز بھٹی، سی او میونسپل کمیٹی سبطین بخاری ، اے ڈی تعلیم مہر عبدالمجید ودیگرموجود تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شجرکاری کی جارہی ہے تمام محکمے شجر کاری مہم کا ٹارگٹ پورا کریں اور پودوں کی بھرپور آبیاری کریں تاکہ ضلع لیہ کو مثالی بنایا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ ضلع میںمیاواکی شجرکاری کی جائے گی جس میں طلبہ کی شرکت کویقینی بنایاجائے گا تاکہ طلبہ میں درختوں کی اہمیت و افادیت اجاگرہوسکیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 16اگست کو ساڑھے دس بجے صبح عنایت فاریسٹ رینج میں میاواکی شجرکاری کی جائے گی