لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ چوہدری زاہد محمود وڑایچ نے بھاگل نہر کی بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مہنگا ڈیزل خرید کر کر کے کسان اپنی فصلات کو سیراب کر کے تھک چکے ہیں لہذا کسان برادری کا متفقہ مطالبہ ہے کہ بھاگل نہر کی بندش ختم کی جائے تاکہ کسان اپنی فصلات کو سیراب کر سکیں اور مہنگے ڈیزل خریدنے کی اذیت سے بچ جائیں بصورت دیگر بھاگل نہر کے کاشتکار اپنے مطالبہ بھاگ نہر چلائی جائے کے حق میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے