لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) کشمیر پاکستان کی شہ رگ بھارت غاصبانہ قبضے کے باوجود کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجہ میں ایک دن کشمیر کو ازادی نصیب ہوگی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی لیہ کے زیر اہتمام سیاسی دینی جماعتوں کے قائدین نے منعقدہ تقریب یوم سیاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ مبشر نعیم چوہدری نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت ہی کشمیر کی حیثیت کا غیر منصفانہ فیصلہ کر کے مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اور اقوام متحدہ بھی کشمیریوں کو انصاف دلانے میں ناکام ہے کشمیریوں کی پرامن جدوجہد ازادی ایک دن رنگ لائے گی نائب امیر جمیعت علمائے اسلام ضلع لیہ علامہ محمد اصغر تمیمی نے کہا کہ جدوجہد ازادی کی خاطر کشمیر فلسطین میں نہتے شہری اپنی کوششیں کر رہے ہیں مگر امریکہ اور اسرائیل بھارت عالم اسلام کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرامن جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے کر پوری مسلم کمیونٹی کو تہس نہس کرنے پر تلے ہوئے ہیں عالم اسلام غفلت کی چادر اتار پھینکے وگرنہ اس کی قیمت سب کو ادا کرنا ہوگی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ سید نیر عباس کاظمی ایڈوکیٹ نے کہا کہ او ائی سی کے پراسرار خاموشی نے مسلمانوں پر ظلم کرنے والی قوتوں کو حوصلہ دے دیا ہے ایران فلسطین سے لے کر کشمیر تک اج ہر جگہ مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے پرامن شہریوں نہتے بچوں پر اگ کے گولے برسائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر طرف صف ماتم بچھی ہوئی ہے انہوں نے کہا اگر اقوام عالم کا ضمیر بیدار نہ ہوا اور امت مسلمہ نے غلامی کی چادر اتار کر پھینک نہ دی تو مسلمانوں کو بھاری قیمت ادا کرتے رہنا ہو گی اس موقع پر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام قاری منور حسین میڈیا نمائندگان جمیل احمد ڈونہ سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چوہدری افضال گجر علامہ عبدالکریم ملک الہی بخش جوتہ مفتی ذکا اللہ اولکھ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا پروگرام کے اختتام پر کشمیری مسلمانوں کی ازادی کے لیے دعا کی گئی