لیہ(لیہ ٹی وی).سپیشل عدالت برائے مقدمات متعلقہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) لیہ نے تھانہ فتح پور کی ایف آئی آر نمبر 615/2024 جرائم زیر قانون پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 میں ملزم محمد اقبال کو باعزت بری کر دیا ۔ملزم پر الزام تھا کہ وہ مردہ مرغیوں سے بھری ھوئی گاڑی سمیت تھانہ فتح پور ضلع لیہ کی حدود میں پکڑا گیا تھا جو کہ ممکنہ طور پر انسانی خوراک کے طور پر استعمال ھو سکتیں تھیں،جبکہ ملزم کا موقف تھا کہ وہ مردہ مرغیاں تلف کرنے کے لئے لا رہا تھا کہ پکڑا گیا،وہ بےگناہ ھے ۔محکمہ ملزم کے خلاف مقدمہ کے لگائے گئے الزامات ثابت نہ کر سکا جس پر عدالت نے ملزم کو باعزت بری کر دیا ملزم کی طرف سے مہر امجد اقبال گرواں ایڈوکیٹ نے دلائل دیے