لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ٹیچر ٹیسٹ، ضلع لیہ میں قائم اساتذہ کی اہلیت کے نام پر منعقد کیے گئے ٹی این اے ٹیسٹ کے 18 سینٹرز پر ایک بھی ٹیچر حاضر نہ ایا ٹیسٹ لینے والے افسران سارا دن انتظار کرتے رہ گئے۔
تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع لیہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوبارہ ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نواں کوٹ گورنمنٹ ہائی سکول چوبارہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح پور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کروڑ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 98 ایم ایل گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سلطان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینال کالونی گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایم سی ہائی سکول لیہ گورنمنٹ ہائی سکول لیہ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ سلطان اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم،میں ایک ہزار 80 اساتذہ معلمات کے ٹیسٹ لینے کے لیے 18 ٹیسٹ سینٹرز پر ایک بھی ٹیچر ٹیسٹ دینے نہ پہنچا اساتذہ رہنماؤں کی اپیل پر اساتذہ و معلمات نے ٹیسٹ دینے سے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا گورنمنٹ کی جانب سے اساتذہ کرام کے ٹیسٹ لیے جانے کے فیصلہ پر ٹیچر برادری میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور حکومتی فیصلے کے خلاف شدید مزاحمت ہو رہی ہے۔