ملتان (لیہ ٹی وی ) پاکستان میں شمسی توانائی کے سب سے بڑے حل فراہم کرنے والے ادارے(DOART ROCKCORE) دورت انرجی نے ملتان میں اپنا ویئر ہاؤس قائم کر دیا اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ڈیلرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب سے ڈیلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی دورت انرجی کے چئیرمن مسٹر پینی اور کنٹری ہیڈ سی ای او مسٹر طلحہٰ احمد خان تھے جبکہ مارکیٹنگ منیجر مسٹر ذوالفقار ، سیلز ہیڈ مس عافیہ عباسی ، مس حوریہ اور انجینئر ہادی نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے اس موقع پر مس عافیہ عباسی نے کہا کہ دورت انرجی کا مقصد پاکستان میں انتہائی جدید اور پائیدار توانائی کے منظرنامے میں انقلاب لانا ہے ہماری کمپنی پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں اپنے وئیر ہاؤسز قائم کرچکی ہے اور دورت انرجی اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ بن چکا ہے عنقریب پورے پاکستان میں لانچنگ کی جائے گی ، انجینئر مسٹر ہادی نے کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی پرفرمانس کے بارے میں (جن میں سولر پینلز ، سولر بیٹریز اور سولر انورٹرز ) شامل ہیں کہا کہ دوسری کمپنیوں کے مقابلے میں دورت انرجی کی مصنوعات انتہائی سستی ، معیاری اور گارنٹی شدہ آل ان ون ہیں جو ہر ٹمپریچر پر کام کرتی ہیں اور واپڈا کے ہر وولٹیج پر ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں انسٹالیشن بھی ہر جگہ پر آسانی سے کی جا سکتی ہے ، اس موقع پر کنٹری ہیڈ مسٹر طلحہٰ احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کو لیڈ کرتے ہوئے دورت انرجی کے پلیٹ فارم سے ہم پاکستان میں گھریلو اور کمرشل سطح پر جدید ، معیاری اور سستی توانائی کی تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں اور اگلے سال کے دوران پاکستان میں مینوفیکچرنگ شروع کردی جائے گی اس موقع پر دورت انرجی کے چیئرمین مسٹر پینی نے کہا کہ ہم پاکستان میں توانائی کی جدید سہولیات متعارف کروا رہے ہیں پاکستان میں آفٹر سیلز سروس ہمارا وعدہ ہے اور کمپنی کے تمام ڈیلرز اور کسٹمرز کو تمام سہولیات فراہم کرنا ہی ہمارا سب سے بڑا مقصد اور اس مقصد کیلئے ہمیں آپکی مدد کی ضرورت ہے ، آخر میں کنٹری ہیڈ مسٹر طلحہٰ احمد خان نے ڈیلرز کے سوالات کے جوابات دئیے اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا _