کوٹ سلطان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پریس کلب کوٹ سلطان (شہید عبداللہ نظامی) عوامی میڈیا نٹ ورک اور بزم قادر کے زیر اہتمام غزل نائٹ کا اہتمام ؛ نامور فوک سنگر مہر تنویر وہنیوال اور سنگر حاجی قادر گورمانی نے فن کا مظاہرہ کیا ؛ صدر پریس کلب سید عابد حسین فاروقی سمیت صحافیوں اور شہریوں کی بھر پور شرکت ادبی خدمات پر بزم قادر کے بانی شاعر حاجی قادر خان گورمانی کو ایوارڈ سے نوازا گی
اتفصیلات کے مطابق
پریس کلب کوٹ سلطان(شہید عبداللہ نظامی ) عوامی میڈیا نٹ ورک ؛ اور بزم قادر کے زیر اہتمام پریس کلب کوٹ سلطان میں غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا غزل نائٹ میں نامور فوک سنگر مہر تنویر وہنیوال نے سر بکھیرے تو سامعین جھوم اٹھے ؛ سنگر حاجی قادر خان گورمانی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاکر حاضرین سے خوب داد سمیٹی؛
تقریب میں صدر پریس کلب سید عابد حسین فاروقی ؛ جنرل سیکرٹری محمد اسلم ملک ؛ سینئر صحافی ملک فہیم منجھوٹہ خوبصورت شخصیت ڈاکٹر محمد یوسف نظامی چیئرمین عوامی میڈیا نٹ ورک تنہا عمر خان فرحان کھوکھر محمد سجاد ملک ؛ شاعر؛ ادیب قاضی راشد محمود ؛ صدر ٹیچرز یونین لیہ خالد حسین کھرل ؛ محمد ثاقب عبداللہ نظامی مہر سیفی ونیوال؛ بزم قادر کے عہدیداران شاعر عابد جانی جنجوعہ ،ملک عباس کالرو ملک محبوب ماسٹر مظہر گورمانی، ملک مدنی ،ملک جواد کالرو، ملک توصیف ،سمیر خان،شاعر منظور احمد منظور شرجیل خان گورمانی،محمد عاکف عبداللہ نظامی ،سرور نے شرکت کی، پروگرام کے آخر میں بزم قادر کے بانی شاعر حاجی قادر خان گورمانی کو ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین کے ساتھ پریس کلب کوٹ سلطان شہید عبداللہ نظامی کی طرف سے بیسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر حاجی قادر خان گورمانی نے پریس کلب کوٹ سلطان (شہید عبداللہ نظامی) کے صدر جنرل سیکرٹری اور چئیر مین تنہا عمر کا شکریہ ادا کیا
؛ شرکاء نے کہا کہ آج کے اس بے ہنگم دور میں اس طرح کے ایونٹس کسی نعمت سے کم نہیں ؛ کامیاب خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر پریس کلب ؛ عوامی میڈیا نٹ ورک اور بزم قادر کے تمام عہدیداران اور دیگر منتظمین کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا