لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اب تک کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے اور ہاٹ اسپاٹ کی نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اس موقع پر مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔