ملتان (لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے تحت سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے ساتھ نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے بچوں کی بنیادی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم اور انفراسٹرکچر پرائیویٹ سیکٹر کے برابر لانے کیلئے عملی اقدامات تیز کردئیے گئے ہیں ہے ، ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز ان کے بنیادی تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے ان خیالات کا اظہار نئے تعنیات ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صفدر واہگہ نے سینیئر صحافی حافظ غلام مصطفی سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے کو ترجیح بنا کر سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے پروجیکٹ دیے ہیں تاکہ بنیادی تعلیمی ڈھانچہ موثر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان کے سرکاری سکولوں میں نئے کلاس رومز ، آئی ٹی لیبز ، پینے کا صاف پانی ، شجرکاری مہم ، میواکی فاریسٹ اور چار دیواری سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، سرکاری سکولوں کے بچوں کو اربوں روپے کے تعلیمی وظائف کے ساتھ ساتھ ان کی بنیادی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے میں وزیراعلی پنجاب کی تعلیم دوستی کی بدولت جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کیلئے نیوٹریشن پروگرام شروع کردیا گیا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلبہ کا تعلیمی معیار چیک کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے معائنہ کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ امتحانات کا شفاف انعقاد انفراسٹرکچر ، این ایس بی اور انرولمنٹ مہم اور بچوں کی حاضری 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری سکولوں میں سکول کونسل کے تعاون سے داخلہ مہم ، اور بہتر ماحول کیلئے شجرکاری مہم کو تیز کریں