layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نےآرٹیفیشل انٹیلیجنس ریڈار سسٹم پر مشتمل ٹریفک کنٹرول کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 9, 2024
in پاکستان, وڈیوز
0
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نےآرٹیفیشل انٹیلیجنس ریڈار سسٹم پر مشتمل ٹریفک کنٹرول کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا


ملتان(لیہ ٹی وی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نےآرٹیفیشل انٹیلیجنس ریڈار سسٹم پر مشتمل ٹریفک کنٹرول کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہللا مصنوعی ذہانت پر مشتمل یہ ٹریفک کنٹرول پائلٹ پراجکیٹ اولڈ بہاولپور روڈ پر نصب کیا گیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے راناسلیم احمد خان، ڈائریکٹر انجنئرنگ رانا وسیم اور ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ راو ذکاء بھی ان کے ہمراہ تھے

۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بہت ضروری ہے ورنہ ترقی کی دوڑ میں ہم پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کا عملی آغاز کر دیا گیا ہے۔فواد ہاشم ربانی کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مزید شاہراوں پر ٹریفک کنٹرول کے لئے مصنوعی ذہانت پر مشتمل یہ ریڈار سسٹم نصب کئے جائیں گے اور اس پائلٹ پراجیکٹ کی آزمائش کے ساتھ ساتھ شہریوں کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی بھی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہبہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی یہ سسٹم اپنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس ریڈار سسٹم شاہراہ پر گزرنے والی گاڑیوں کی سپیڈ بارے بتائے گا، حد رفتار کے اندر سفر کرنیوالی ٹریفک کی سپیڈ سبز کلر میں جبکہ سپیڈ لمٹ سے ذیادہ رفتار میں چلنے والی گاڑیوں کی رفتار سرخ رنگ میں سکرین پر ریفلیکٹ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 24 گھنٹے بیک اپ رکھنے والے سسٹم سولر پینل کے ساتھ منسلک ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں ٹریفک سسٹم کے ساتھ کیمرہ بھی نصب کیا جائے گا اور اس سسٹم کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کو سونپی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد یہ سسٹم ایم ڈی اے کی 21 شاہراہ پر نصب کیا جائے گا

Previous Post

تحصیل چوبارہ شہر میں ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق 6 زخمی ، حادثہ مسافر وین کی بریک فیل ہو جانے کے باعث چوبارہ بس سٹینڈ پر پیش آیا

Next Post

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت کھیلوں کے مقابلے جاری

Next Post
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت کھیلوں کے مقابلے جاری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی ویژن کھیلتا پنجاب کے تحت کھیلوں کے مقابلے جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024