layyah
بدھ, نومبر 25, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ سمیت ضلع بھر میں ڈیپ کلین مہم تیز کرنے کا فیصلہ، صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 25, 2026
in لیہ
0
لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

لیہ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلع بھر میں ڈیپ کلین مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی، شہری خوبصورتی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں سرکاری دفاتر و عمارات کی ڈیپ کلیننگ، سیوریج اور ڈرینج سسٹم کی صفائی، نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور خالی پلاٹس کی صفائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ سڑکوں کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے تاکہ صفائی کے معیار میں بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول میسر آ سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پارکوں، گرین بیلٹس اور شہر کی اہم شاہراہوں کی باقاعدہ دیکھ بھال، صفائی اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بین الاضلاعی اور بین شہر سڑکوں کے اطراف موجود جھاڑیوں اور خودرو پودوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ سڑکیں صاف ستھری اور محفوظ نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیگر عوامی اداروں میں صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی سکولوں کی صفائی، لانز اور گرین ایریاز کی مناسب دیکھ بھال کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ تحصیلوں کے قصبات اور دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے یکساں اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو آوارہ کتوں کے تدارک، تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈیپ کلین مہم کے دوران کھیلوں کی سہولیات اور سپورٹس گراؤنڈز کی صفائی، دیکھ بھال اور بحالی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات اور شہری سہولیات سے متعلق ایسے اقدامات بھی کیے جائیں جن کے مثبت اور نمایاں اثرات عوام کو براہِ راست نظر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے واضح کیا کہ وہ خود ڈیپ کلین مہم کی مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ وزٹ کریں گے۔

https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.07-PM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.06-PM-1.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.06-PM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.05-PM-1.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.04-PM.mp4
https://layyahtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-25-at-12.57.05-PM.mp4
Tags: #LayyahTVHDDeepCleanCampaign #layyahSuthraPunjab #TopStory #
Previous Post

لیہ میں 12 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی، 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 1797 ٹیمیں تشکیل

Next Post

اے ڈی سی جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، مریضوں کو طبی سہولیات اور کالج روڈ پر صفائی و بیوٹیفکیشن کا جائزہ

Next Post
لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

اے ڈی سی جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، مریضوں کو طبی سہولیات اور کالج روڈ پر صفائی و بیوٹیفکیشن کا جائزہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

گورنمنٹ ہائی سکول چندرائن میں اساتذہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے سولر سسٹم نصب، مستحق طلبا میں موسم سرما کی جرسیاں بھی تقسیم

نومبر 25, 2026
لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

چوبارہ میں پارک کی بحالی کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر کی صفائی، جھاڑیوں کی کٹائی اور تزئین و آرائش فوری شروع کرنے کی ہدایت

نومبر 25, 2026
لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

اے ڈی سی جنرل شبیر احمد ڈوگر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا دورہ، مریضوں کو طبی سہولیات اور کالج روڈ پر صفائی و بیوٹیفکیشن کا جائزہ

نومبر 25, 2026
لیہ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے 3 نئے ڈسپوزل اسٹیشنز اور 95 کلومیٹر سیوریج لائنز کی تعمیر شروع، 9 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج فراہم

لیہ سمیت ضلع بھر میں ڈیپ کلین مہم تیز کرنے کا فیصلہ، صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کی ہدایت

نومبر 25, 2026
لیہ میں 12 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی، 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 1797 ٹیمیں تشکیل

لیہ میں 12 دسمبر سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی، 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کے لیے 1797 ٹیمیں تشکیل

نومبر 25, 2026
لیہ پولیس کا منشیات اور ٹریفک قوانین کے خلاف آگاہی سیمینار، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا طلباء سے خطاب، مفت ہیلمٹ تقسیم

لیہ پولیس کا منشیات اور ٹریفک قوانین کے خلاف آگاہی سیمینار، ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا طلباء سے خطاب، مفت ہیلمٹ تقسیم

نومبر 25, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024