لیہ:ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر تحصیل چوبارہ میں پارک کی بحالی کا فیصلہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ذوالفقار صابر نے پارک تفصیلی دورہ کیا اور پارک کی صفائی ستھرائی اور بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارک کی موجودہ صورتحال، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے متعلقہ عملے کو پارک کی صفائی، جھاڑیوں کی کٹائی، تزئین و آرائش اور بحالی کے کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پارک کو بہتر حالت میں بحال کرکے شہریوں، بالخصوص بچوں اور فیملیز کو صاف ستھرا،
خوبصورت اور صحت مند تفریحی ماحول فراہم کیا جائے۔







