google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے وا لے ماہرین کا وفد ملتان پہنچ گیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 9, 2024
in بین الاقوامی, پاکستان
0
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے وا لے ماہرین کا وفد ملتان پہنچ گیا

ملتان ( لیہ ٹی وی) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے وا لے ماہرین کا وفد ملتان پہنچ گیا ہے جاپانی وفد نے گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان سے ملاقات کی ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی شہر ملتان کا سب سےبڑا مسئلہ سیوریج کا ہے دوست ملک جاپان کی طرف سے واسا ملتان کو دی جانے والی جدید مشینری کا پراجیکٹ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جدید مشینری کے ذریعے اولیاء کرام کے شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل کے حل میں بھرپور ریلیف ملے گا منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تبدیل کرنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بارہ سو کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک اور 1 ہزار کلومیٹر سے زائد واٹر سپلائی لائنوں کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے روزانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر اور واٹر سپلائی مکسنگ کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج اور واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی فوری ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کی طرف سے واسا ملتان کو جدید مشینری کی فراہمی کے منصوبے میں تعاون کرنے پر دوست ملک کے بیحد مشکور ہیں جدید مشینری کی بدولت پبلک سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی اور واسا ملتان کے مسائل کے حل میں جاپانی ایجنسی جائیکا کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے جدید مشینری کی ٹریننگ دینے کیلئے آنے والے ماہرین کی جانب سے دو ہفتوں پر مبنی تربیتی پروگرام کے پیشِ کیے جانے والے شیڈول کے دوران کیا جاپانی وفد میں مسٹر کونو اور مسٹر ڈیرکو موجود تھے جاپانی وفد واسا کے عملے کو جدید تکنیکی اور عملی تربیت فراہم کرے گا اس تربیتی پروگرام کا مقصد واسا کے ملازمین کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انہیں جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا و فوکل پرسن جائیکا محمد ندیم ودیگر بھی موقع پر موجود تھے اس دوران جائیکا کے وفد کو مون سون بارشوں کے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

Previous Post

حکومت پنجاب کا کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو علی الصبح فیلڈ وزٹ کا ٹاسک ، کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو علی الصبح فیلڈ میں نکل پڑے

Next Post

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی اب تک کی پیشرفت،ٹائم لائنز اور لانچنگ تقریب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کو حل کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024