لاہور (لیہ ٹی وی) کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے صدر بوائز سکاوٹس لاہور ڈویژن کا حلف اٹھا لیا۔سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس حکومت پنجاب و صوبائی کمشنر بوائز سکاوٹس پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حلف لیا. تقریب حلف برداری کمشنر لاہور آفس سنبل ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح چیف سکاوٹ تھے۔ہمیں انکے اتحاد تنظیم اور یقین کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ صوبائی کمشنر بوائز سکاوٹس ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سکاوٹس کو ایسی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ مشکل حالات و چیلنجنگ ماحول میں بھی کامیاب رہیں۔دوسروں کی مدد ہماری اسلامی، اخلاقی، قومی اور معاشرتی اقدار کا اہم ترین پہلو ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں سکاوٹس سکول و کالج سطح پر نظم وضبط کی بہترین مثال ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ بوائز سکاوٹس کیلئے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کونسل پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔لاہور ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز سکاوٹس باڈیز کو ضلعی سطح پر ازسر نو منظم کرنے میں مکمل سرپرستی کریں گے۔ شجرکاری مہم، صفائی مہم میں بوائز سکاوٹس اہم آگاہی کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ بوائز سکاوٹس کے کیمپس کیلئے ڈویژنل سطح پر بھی انتظامات کیے جائیں گے.تقریب حلف برداری میں پنجاب بوائز سکاوٹ کونسلز کے تمام عہدیداران سمیت ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی۔اے ڈی سی جی لاہور شجعین وسترو۔سی ای او سکول ایجوکیشن لاہور۔ڈائریکٹر کالجز نے شرکت کی