لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 لیہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لیہ ڈاکٹر سجاد احمد کی زیر صدارت کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن لیہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا
جس میں ڈاکٹر سجاد احمدنے سانحات سے ہونے والے ممکنکہ نقصانات سے بچاؤ اور فرسٹ ایڈ کی عملی تربیت سے متعلق اظہار خیال کیا گیا۔بعد ازاں واک کا اہتممام کیا گیا۔پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 19برس ہوگئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ آج وقت کی ضرورت ہے کہ تمام لوگ محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں