لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ریٹ لسٹ کو عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹوں میں چینی ، آٹا،،دالیں،سبزیوں و پھلوں ویگر اشیاءضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروختگی کو چیک کیاجارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے کیے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چوبارہ /پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ثناءاللہ ہنجراءنے چوبارہ کی مارکیٹوں میں اشیاءخوردنوش کی فروختگی کاجائزہ لیا اور خلاف ورزی پر 13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔انہوں نے دوکاندروںکو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایاکر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیاجائے بصورت دیگرذخیرہ اندوزوں،گراں فروشوںاور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں گی