google.com, pub-5171724562511196, DIRECT, f08c47fec0942fa0
layyah
پیر, اگست 17, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کا ضلع لیہ کا دورہ۔ سیکرٹری صحت نے ٹی ایچ کیو چوبارہ،ٹی ایچ کیولیول ہسپتال چوک اعظم، ڈی ایچ کیو لیہ ہسپتالوں کا معائنہ کیا

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
اکتوبر 7, 2024
in صحت و غذا, وڈیوز
0
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کا ضلع لیہ کا دورہ۔ سیکرٹری صحت نے ٹی ایچ کیو چوبارہ،ٹی ایچ کیولیول ہسپتال چوک اعظم، ڈی ایچ کیو لیہ ہسپتالوں کا معائنہ کیا

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جلد اشتہارات دے رہے ہیں،ڈائلیسزیونٹ کی توسیع کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت چوک اعظم میں ٹراما سینٹر جلد مکمل ہو گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نادیہ ثا قب، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب کا ضلع لیہ کا دورہ۔سیکرٹری صحت نے ٹی ایچ کیو چوبارہ،ٹی ایچ کیولیول ہسپتال چوک اعظم، ڈی ایچ کیو لیہ ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری و پی ڈی پی ایم یو رانا عدیل تصور بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جلد اشتہارات دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت چوک اعظم میں ٹراما سینٹر جلد مکمل ہو گا۔ سیکرٹری صحت نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ کو مزید توسیع دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویاوت کی کوئی کمی نہیںہے۔ نیک نیتی سے کام کر کے عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر اعتماد بڑھائیں گے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں انتظامات تسلی بخش ہیںتاہم تحصیل چوبارہ میں صحت سہولیات اور انتظامات پر ابھی مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے قبل ازیںہسپتال میں تکمیل شدہ اور جاری ریویمپنگ کے کام کاتفصیلی جائزہ لیا۔انہو ں نے ایمرجنسی بلاک، زنانہ اور مردانہ،سرجیکل ،آئی سی یو اور پیڈز وارڈز کا معائنہ کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے ڈائیلاسز یونٹ کا بھی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضہ سے مفت ادویات سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کے دوسرے پورشن کی ریویمپنگ ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں مثالی صفائی اور معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری ہیلتھ نے آئی سی یو وارڈ میں کیتھ لیب مشین کی جلدتنصیب کے لیے جگہ کامعائنہ کیا۔اس موقع پر سابق ممبران اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، محمد طاہر رندھاوا اور عبد الشکور سواگ ، سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض اور ایم ایس ڈاکٹرغلام محی الدین بھی موجودتھے

سیکرٹری صحت پنجاب نادیہ ثاقب کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں میڈیا ٹاک

Previous Post

تھانہ چوک اعظم کی حدود چکنمبر 285 ٹی ڈی اے میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ، لڑکی نے پسند کی شادی کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کے بھائیوں اور سابقہ شوہرنے غصے میں آ کر لڑکی پر کلہاڑی کے وار سے حملہ کیا

Next Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر صارفین کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری

Next Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر صارفین کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری

Please login to join discussion

تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

ڈپٹی کمشنر لیہ کا مختلف ترقیاتی و تفریحی مقامات کا دورہ، کام مکمل نہ کرنے والوں کو کیا کہا

اگست 15, 2026
جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

جشن آزادی فیملی گالا اور میوزیکل نائٹ، کون کون سے گلوکاروں نے پرفارمنس دی

اگست 15, 2026
ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

ضلع لیہ میں پاکستان کا 79واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے، ولولے اور شایان شان انداز میں منایا گیا

اگست 14, 2026
جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

جشن آزادی سپورٹس گالا، سپورٹس کمپلیکس لیہ میں انڈر 13 بچوں کا دوستانہ فٹ بال میچ

اگست 13, 2026
یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

یومِ آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو ڈی پی ایس بوائز ونگ میں ہوگی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لیے

اگست 13, 2026
سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

سابق ایم پی اے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اصغر علی گجر ایڈووکیٹ سپرد خاک، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

اگست 12, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024