لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر صارفین کو بھر پور ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر دکانوں اور مارکیٹوں کا معائنہ کررہے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عام آدمی کو اشیاء ضروریہ و خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات برؤے کار لارہی ہے دوکاندار طے کردہ ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں دکانوں پر واضح جگہ ریٹ لسٹ آویزاں کریں گرانفروشوں، ذخیرہ انداوزں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رواں ماہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2326 انسپکشن کیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر چار لاکھ 66ہزار روپے جرمانہ عائد کیا