لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے سلسلہ میں پارکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے سینٹرل پارک لیہ کا دورہ کیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبانہ رشید اور مہر نوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے ڈی سی جی نے پارک میں صفائی، ٹریکس اور جھولوں کا معائنہ کیا۔ اے ڈی سی جی نے ہدایت کی کہ پارک میں لائٹس کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور پودوں کی آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ شبیر احمد ڈوگر نے ہدایت کی کہ تمام مینوئل اور الیکٹرانک جھولوں کی انسپکشن کی جائے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی جھولے کو پارک میں نصب نہ ہونے دیں۔