لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ پروبیشن آفس کے زیر اہتمام مجرمان کی اصلاح کے لیے ایک اصلاحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پروبیشن افسران محمد فیصل شہزاد ،رافعہ یاسین،سائیکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ نواز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مخدوم جاوید عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس شاہد اسماعیل ،ریسکیو 1122 سے رزاق اقبال اور عمران بشیرنے شرکت کی۔مقررین نے پروبیشنرز کی اصلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ادارے کا تعارف کروایا اور ضلع لیہ میں ان کی ادارے کی طرف سے پروبیشنرز کو ملنے والی سہولیات سے آگاہ کیا ڈاکٹر شازیہ نواز نے پروبیشنرز کے نفسیاتی مسائل سنے اور ان کو بتایا کہ انسان کا عمل کس طرح سے ان کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔پروبیشن افسران لیہ نے تمام سپیکر ز کا شکریہ ادا کیا اور مستقل بنیادوں پر ایسے سیمینار کروانے کے عزم کا اظہار کیا