لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے وژن کے مطابق ضلع لیہ میں آسان رسائی کاو¿نٹر پر شہریوں کی آمد اور مسائل کے حل کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس لیہ میں روزانہ کی بنیاد پر صبح 30۔9 بجے شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کواڈ/ ایچ ار ابراہیم کھر نے آسان رسائی کاو¿نٹر سے رجوع کرنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔