لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں سموگ کے تدارک کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ای پی آئی ٹیم لیہ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ محمد ارشد چغتائی کی زیر نگرانی ضلع لیہ کے بھٹوں کے معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سموک کی تدارک کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف ضلع بھر میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔