لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی )حکومت پنجاب کی ہدایت پرصارفین کو ریلیف کی فراہمی کا عمل جاری ہے اس سلسلہ میں ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی کے لیے جاری خصوصی مہم کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور صوبہ بھر میں روٹی کے یکساں نرخ طے کر دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں 100 گرام روٹی کی قیمت 12 روپے مقرر کی جا چکی ہے جس کا اطلاق تندور، ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر یکساں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روٹی کی طے شدہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔