لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) سابق رکن اسلامی جمعیت طلبہ انجینئر اظہر حسین چوہدری اور پروفیسر مظفر حسین چوہدری /کنٹرولر ڈیرہ غازی خان بورڈ ، سابق ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان کے بہنوئی چوہدری محمد اصغر ریٹائرڈ مینیجر ایگریکلچر بنک لیہ وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ہاؤسنگ کالونی لیہ پارک میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی اج ہاؤسنگ کالونی جامع مسجد ہاؤسنگ کالونی لیہ میں نو بجے صبح منعقد ہوگی