layyah
جمعہ, نومبر 20, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 مقدمات کم درج، 6 گینگز گرفتار، ساڑھے 16 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد، 28 مقدمات ٹریس: ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
نومبر 19, 2026
in لیہ
0
لیہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 مقدمات کم درج، 6 گینگز گرفتار، ساڑھے 16 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد، 28 مقدمات ٹریس: ڈی پی او حسن جاوید بھٹی

لیہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 8 سے 17 نومبر 2026 کے دوران جرائم کے مختلف اہم شعبوں میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ان دس روز کے دوران 36 مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ رواں سال اسی عرصے میں 17 مقدمات درج کیے گئے، اس طرح مقدمات کی تعداد میں 19 کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ دس روز کے دوران پولیس نے 6 جرائم پیشہ گینگز کے 14 ارکان کو گرفتار کرکے ان سے تقریباً ساڑھے 16 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا جبکہ موٹر سائیکل چوری، مویشی چوری اور نقب زنی سمیت 28 مقدمات ٹریس کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی اور ان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کو منشیات، ای سگریٹس اور ویپنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہی دی جا رہی ہے جبکہ شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں دھند کے باعث حادثات کے خدشات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، ہیلمٹ کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے نائٹ پٹرولنگ، روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز اور پولیس کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن اور متعلقہ افسران کے ہمراہ تھانوں کے دورے، تفتیشی افسران سے میٹنگز اور اہم مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیہ پولیس کی اولین ترجیح جرائم کا خاتمہ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے

Tags: #CrimeControlDPOHassanJavedBhatti #LayyahNews #LayyahPolice #layyahtvTopStory #
Previous Post

ڈپٹی کمشنر آفس میں صفائی، تزئین و آرائش اور مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post

پٹرولنگ پولیس لیہ کی 15 روزہ کارکردگی، 14 مقدمات درج، 3100 ٹریفک چالان، 8 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار، 104 موٹرسائیکلیں بند

Please login to join discussion

تازہ ترین

تھانہ صدر لیہ پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ہاشم اور عمران گینگ کے ملزمان گرفتار، 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال، 2 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

تھانہ صدر لیہ پولیس کی کارروائی، مویشی چوری میں ملوث ہاشم اور عمران گینگ کے ملزمان گرفتار، 7 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال، 2 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

لیہ شہر کی خوبصورتی اور سڑکوں کی بحالی پر ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا: ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز خضر ظہور کا بہادر ڈیجیٹل لائبریری کا دورہ، صفائی و بحالی کے کام کا جائزہ

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

لیہ کو کلین اینڈ گرین بنانے کے اقدامات جاری، اسسٹنٹ کمشنر فہد نور کا لالہ زار گرین بیلٹ کا دورہ، صفائی و بحالی کے کام کا جائزہ

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

مریم نواز ہیلتھ کلینک سہو والا کا معائنہ، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ نے ادویات، عملے کی حاضری اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا

نومبر 19, 2026
لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

لیہ اور فتح پور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار قائم ہوں گے، دونوں منصوبوں پر 92 کروڑ روپے لاگت آئے گی، پارکنگ، فوڈ کورٹ اور کڈز کارنر بھی بنیں گے

نومبر 19, 2026

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024