لیہ : ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف کمروں اور شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، تزئین و آرائش اور جاری مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شبیر احمد ڈوگر، خضر ظہور، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس محمد طارق اور ڈسٹرکٹ ناظر اطہر بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر کے تمام کمروں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور جاری مرمتی و تزئین و آرائش کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دفتری امور بہتر انداز میں انجام دیے جائیں، دفتر آنے والے شہریوں کی مناسب رہنمائی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ تمام عملہ اپنی حاضری اور ذمہ داریوں کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو بہتر دفتری ماحول فراہم کیا جا سکے۔






