لیہ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز شبیر احمد ڈوگر نے مریم نواز سپورٹس ارینا میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی پیش رفت اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے باقی ماندہ ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ سپورٹس ارینا کو شہریوں کے لیے جلد کھولا جا سکے اور نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے معیاری سہولیات فراہم ہوں۔







