لیہ (لیہ ٹی وی) راہنما جماعت اسلامی لیہ چوہدری عاصم اقبال گجر ایڈوکیٹ نے بلوچستان دہشت گردی میں سرائیکی وسیب کے 23 بے گناہ شہریوں کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی زور الفاظ مذمت کی اور حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ بے گناہ مسافروں کو خون میں نہلانے والے دہشت گرد عناصر کو قرار واقعی سزا دے تاکہ ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنے والا طبقہ اپنے انجام کو پہنچ سکے