لیہ (لیہ ٹی وی) ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن لیہ نے تاجر برادری کی اج ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ بھی ہڑتال کرے گی یہ بات ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفی جونی ایڈوکیٹ نے ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن لیہ کے ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات سے میڈیا کو اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے تاجر برادری پر ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کے فیصلے کی تائید و حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجر برادری پر ظالمانہ ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کے خلاف تاجروں کی اج ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی لیہ ڈسٹرکٹ بار سوش ایشن مکمل حمایت کا اعلان اور اج عدالتوں میں بھی ہڑتال کرے گی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاشی اقدامات میں اسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ ٹیکسز اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام سکھ کا سانس لینے کے قابل ہو سکیں۔ڈسٹرکٹ رپورٹر ممبر پنجاب بار کونسل ملک غلام مصطفی جونی ایڈوکیٹ نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر نے ملک کی سالمیت پر حملہ کیا ہے صوبائیت کے تعصب کو ہوا دی ہے تاکہ پنجاب اور بلوچستان میں بداعتمادی پھیل جائے انہوں نے کہا حکومت پاکستان قیام امن کو ہر قیمت پر یقینی بنائے شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی پر پورا ملک سوگوار ہے ملک کو غم میں ڈبونے والے دہشت گردوں کو قانون و انصاف کے کٹہرے میں لانا قانون اور انصاف کا نہیں انسانیت کا بھی تقاضہ ہے لہذا اس ضمن میں کسی قسم کی سستی غفلت لاپرواہی کی ہرگز گنجائش نہیں ہے۔